Wednesday September 17, 2025

نواز شریف کو کتنے گھٹنے کے لیے عارضی رہائی مل سکتی ہے؟ وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا اعلان نے حیران کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو اہلیہ کی تدفین کے سلسلے میں قانون کے مطابق 12 گھنٹے کے لیے عارضی رہائی مل سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق لندن میں بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد نواز شریف کی پیرول پر رہائی کے معاملے پر بحث چھڑنے پر وزیرِ اطلاعات نے بیان جاری کیا ہے کہ قانون کے مطابق نواز شریف کو جو سہولت دی جاسکتی ہے وہ ضرور دی جائے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ جب کلثوم نواز کے انتقال کی خبر آئی تو وزیرِ اعظم لوکل گورنمنٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، اجلاس میں وزیرِ اعظم اور شرکا نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، بیگم کلثوم بہادر خاتون تھیں۔وفاقی وزیرِ اطلاعات

نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون میں رہ کر جو بھی سہولت ہوگی وہ نواز شریف کو دی جائے گی، وہ پیرول پر رہا ہوتے ہیں تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔واد چوہدری نے واضح کیا کہ نواز شریف کی طرف سے درخواست پر قانونی کارروائی ہوگی، اگر انھیں پیرول پر رہائی ملی تو قانونی طریقۂ کار پر عمل در آمد کیا جائے گا، تاہم پیرول پر رہائی کے مطابق جیل کا عملہ ساتھ ہوتا ہے۔دریں اثنا وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت لوکل گورنمنٹ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں چاروں صوبوں کے نمائندگان شریک ہوئے، اجلاس میں لوکل گورنمنٹ سسٹم کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، وزیرِ اعظم نے لوکل باڈیز کمیٹی کو سفارشات کو 48 گھنٹے میں حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔وزیرِ اطلاعات نے اجلاس کے سلسلے میں کہا کہ عمران خان کو اگر ملک کی بہتری کے لیے بڑے فیصلے کرنے پڑے تو وہ کریں گے، پی ٹی آئی حکومت کو جتنی حمایت ملک کے اندر حاصل ہے اتنی باہر بھی حاصل ہے۔انھوں نے کہا چینی حکام سے سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت پر گفتگو ہوئی، مغربی میڈیا سی پیک کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کر رہا ہے، رزاق داؤد کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔