اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازآج انتقال کر گئیں ۔۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالی بیگم کلثوم نواز کو جوار رحمت میں جگہ عطا کرے آمین۔اس کے علاوہ بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اہم سیاسی و سماجی رہنماؤں کے اظہار افسوس کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان نے بھی دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ حکومت قانون کے مطابق شریف خاندان کے اہل خانہ کو تمام سہولیات فراہم کرے گی۔ اس ضمن میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز طبیعت بگڑنے پر لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئیں۔مسلم لیگ ن
کے صدر اور نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیگم کلثوم نوازکا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پہلی دستیاب فلائٹ سے لندن جاؤں گا۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان لانے کے لیے لندن روانہ ہوں گے اور بیگم کلثوم نواز کو پاکستان میں ہی سپرد خاک کیا جائے گا۔بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کلثوم نواز کوسنگین بیماری کی حالت میں ہارلے اسٹریٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے ان کی وفات تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئی ہیں۔