Wednesday September 17, 2025

کلثوم نواز کے جنازے میں ان کے صاحبزادے حسن اور حسین شرکت کریں گے یا نہیں ؟ اہم خبر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق خاتون اول اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئیں۔ بیگم نوازکو 22اگست 2017 کو گلےمیں کینسرکی تشخیص کی گئی تھی۔بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر اڈیالہ جیل پہنچی تو نواز شریف اور مریم نواز غمزدہ اور آبدیدہ ہو گئے۔ شریف خاندان نے بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان لانے اور ان کی پاکستان میں ہی تدفین کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔جب کہ شہباز شریف اور نواز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ہے۔ ۔شہباز شریف نواز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کرنے کے بعد اڈیالہ جیل روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان لانے سے متعلق مشاورت کریں گے۔۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حترمہ کلثوم نواز کی وفات سےبےحد صدمہ پہنچا ہے ۔ کلثوم نوازنےماں،بہن، بیٹی اوراہلیہ کےطورپرمثالی کردارادا کیا، مشکل ترین حالات میں بیگم کلثوم نوازنےمصائب ک اڈٹ کرمقابلہ کیا، شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان لانے کے لیے لندن روانہ ہوں گے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی جمعہ کے روز پاکستان لایا جائےگا اور ان کی تدفین بھی جمعہ کو ہی کیے جانے کا امکان ہ

ے۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کو جاتی امرا میں میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف پہلی دستیاب فلائٹ سے لندن روانہ ہوں گے اور بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان لائیں گے۔ بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں ان کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز شرکت کریں گے یا نہیں اس حوالے سے تاحال کوئی خبر موصول نہیں ہوئی۔ یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کافی عرصہ سے لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں ، گذشتہ روز ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا لیکن طبیعت زیادہ بگڑنے پر ڈاکٹرز نے جواب دے دیا اور سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئیں۔