Wednesday September 17, 2025

کلثوم نواز کو لندن سے باہر نہیں لے جایا سکتا کیونکہ۔۔۔شریف خاندان اور پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

لندن (نیوزڈیسک) بیگم کلثوم نواز کی میت کو پاکستان واپس لانے کے عمل میں تاخیر ہونے کا امکان، سابق خاتون اول کی میت کو بنا ڈیتھ اور کارنر سرٹیفیکیٹ کے لندن سے باہر نہیں لے جایا جا سکتا، مطلوبہ سرٹیفیکیٹس بنوانے میں 3 سے 4 روزہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی میت کو

پاکستان واپس لانے کے عمل میں تاخیر ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد کچھ قانونی تقاضے پورے کرنا ضروری ہے۔ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی میت کو بنا ڈیتھ اور کارنر سرٹیفیکیٹ کے لندن سے باہر نہیں لے جایا جا سکتا۔ مطلوبہ ڈیتھ اور کارنر سرٹیفیکیٹ سرٹیفیکیٹس بنوانے میں 3 سے 4 روزہ کا وقت لگ سکتا ہے۔جب تک مطلوبہ ڈیتھ اور کارنر سرٹیفیکیٹ سرٹیفیکیٹس نہیں بن جاتے، تب تک بیگم کلثوم نواز کی میت کو پاکستان منتقل نہیں کیا جا سکے گا۔امکان ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی میت کو ہفتے یا اتوار کے روز پاکستان پہنچا دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور لندن کے نجی ہارلے اسٹریٹ اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ بیگم کلثوم کو طبیعت میں عارضی بہتری کے بعد گھر منتقل کردیا گیا تھا۔ تاہم گزشتہ شب سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں دوبارہ سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔صاحبزادے حسن نواز نے بتایا کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی پھیپھڑوں کی بیماری سنگین ہوگئی تھی جس کے باعث انہیں ہارلے اسٹریٹ کلینک منتقل کیا گیا۔ کلثوم نوازکی کل رات سے طبیعت مزید خراب تھی۔ بتایا گیا ہے کلثوم نواز کو پھیپھڑوں کی بیماری کے باعث آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا ڈائلسز کیا گیا۔ بعد ازاں ڈاکٹروں نے سابق خاتون اول کو وینٹی لیٹر پر ڈالنے کا فیصلہ کیا۔تاہم وینٹی لیٹر پر منتقل کیے جانے کے باوجود بیگم کلثوم نواز اسپتال میں انتقال کرگئیں۔ سابق خاتون اول کے انتقال کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے بھائی شہباز شریف اپنی بھابی کی میت کو پاکستان واپس لے کر آئیں گے۔ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز سے متعلق سوال اٹھایا جا رہا تھا کہ آیا وہ پاکستان آئیں گے یا نہیں۔اس حوالے سے اب نجی ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ اپنی والدہ کی تدفین کیلئے حسن اور حسین نواز پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔ پاناما کیسز میں ملوث ہونے کے باعث حسن اور حسین نواز وطن واپس نہیں آ پائیں گے۔ جبکہ دوسری جانب بیگم کلثوام نواز کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے نواز شریف اور مریم نواز کو پے رول پر رہائی دینے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔