اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی نے گیس کی نرخوں میں اضافہ مسترد کر تے ہوئے احتجاج کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے وعدے کرنے والوں نے آتے ہی مہنگائی کے پہاڑ توڑ دئے،گیس کے نرخوں میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ عوام پر ظلم ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں چند رپے کمی کا ڈرامہ رچا کر گیس کی قیمتیں بڑھا دی گئیں،ہم عوام کو حکومت کی من مانی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔ چیئرمن پی پی پی
بلال بھٹوکے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے گیس کی نرخوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے وعدے کرنے والوں نے آتے ہی مہنگائی کے پہاڑ توڑ دئے ہیں،100 دنوں کے حکومتی منصوبے کا پہلہ تحفہ گیس کے نرخوں میں اضافے کی صورت میں دیا گیا ہے، مصطفی نواز کھوکھر نے کہا گیس کے نرخوں میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ عوام پر ظلم ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں چند رپے کمی کا ڈرامہ رچا کر گیس کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، انہوں نے کہا عمران خان سرکار نے پہلے ہی بجلی کی قیمت میں دو رپے یونٹ کا اضافہ کر دیا، کہاں ہیں وہ جو کہتے تھے اقتدار میں آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات سے تمام ٹیکسز ختم کر دیں گے، پی پی پی گیس اور بجلی کے نرخوں کے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر احتجاج کرے گی، مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہم عوام کو حکومت کی من مانی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔