اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزارت خارجہ سمیت اعلی حکام میں سے کسی نے امریکی وزارت خارجہ کا استقبال نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان پہنچ گئے ہیں۔۔پاکستان آمد پر امریکی وزارت خارجہ کا دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری شجاع عالم نے استقبال کیا۔اور اب مائیک پومپیو اپنے وفد کے ساتھ دفتر خارجہ پہنچ گئے ہیں۔ دفتر خارجہ آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔۔پاکستان اور امریکہ
کے درمیان وفود کی سظح پر دفتر خارجہ میں مذاکرات ہوں گے۔تاہم یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان پہنچنے پر وزارت خارجہ سمیت اعلی حکام میں سے کسی نے امریکی وزارت خارجہ کا استقبال نہیں کیا۔جب کہ اس سے پہلے جب بھی امریکہ کا آفیشل وفد پاکستان آیا تو ان کا پاکستان کے اعلی سطح کے حکام کی طرف سے استقبال کیا جاتا تھا۔تاہم اس بار امریکی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد پر ان کا استقبال دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری نے کیا۔جس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستان اور امریکہ کے مابین کشیدہ حالات پر پاکستان نے امریکہ کو واضح پیغام دے دیا ہے۔یاد رہے امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ پاکستان کے دورہ کے موقع پر نومنتخب وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے نتیجہ میں پاک امریکا تعلقات کی بحالی میں مدد ملے گی۔جنوبی ایشیا کے دورہ کے آغاز سے قبل میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و امان کی بہتری کے لئے امریکا کے سابق سفیر زلمے خلیل زاد کو نئی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ درایں اثنا سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر نے توقع ظاہر کی ہے کہ افغان تنازعہ کے حل کے لئے پاکستان کی معاونت اہم ہے اور پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات سے دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں حکومتوں کو مختلف مسائل کا سامنا ہے تاہم امید ہے کہ پاکستان کی نئی قیادت سے ملاقات کے بعد مشترکہ لائحہ عمل کے تحت مل کر کام کر کے مسائل کو حل کیا جا سکے گا۔