Thursday November 28, 2024

وزیر خزانہ اسد عمر نے چاروں وزرائے اعلی کو خط لکھ ڈالا کون سی چیز قائم کرنے کا ارادرہ ظاہرکر دیا ، بڑی خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے نئے قومی مالیاتی کمیشن بنانے کے لیے چاروں وزرائے اعلی کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ نویں نیشنل مالیاتی کمیشن میں قانون سازی کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیراعلی بلوچستان جام کمال کو بھی خط لکھا گیا ہے۔خط کے

متن کے مطابق نویں نیشنل مالیاتی کمیشن میں قانون سازی کی ضرورت ہے اور آئین کے آرٹیکل 160 کے تحت 5 سال کی معیاد میں این ایف سی ایوارڈ کا انعقاد ضروری ہے۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اور صوبائی وزیر خزانہ قانونی طور پر این ایف سی ایوارڈ کے ممبر ہیں۔

FOLLOW US