Wednesday October 23, 2024

حکومت کی جانب سےبجلی چوروں کے خلاف سخت ترین ہدایات جاری کر دی گئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بجلی چوری کے خلاف فوری کارروائی اور غیرقانونی کنکشنز 3 ماہ میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کئی اہم فیصلے کیے گئے جب کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے وزیر خزانہ کے سامنے کئی تجاویز بھی سامنے رکھی گئیں۔اجلاس کے دوران بجلی کے تمام غیر قانونی کنکشن اور ناہندگان کے

کنکشنز بھی تین ماہ میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ای سی سی اجلاس میں کہا گیا کہ تمام صارفین چاہے ان کا تعلق وزارت یا کسی محکمے سے ہو اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ای سی سی اجلاس کے دوران بجلی کے پری پیڈ میٹر لگانے کی تجویز پیش کی گئی جس پر تقسیم کار کمپنیوں کو پری پیڈ میٹرز پر کام کرنے کا کہا گیا ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کھاد کے کارخانے فوری چلانے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ کھاد کارخانوں سے مقامی کھاد کی ضرورت پوری کی جائے، اگر مقامی پیداوار کم ہوئی تو درآمد کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔دوسری جانب گردشی قرضوں کے حوالے سے کہا گیا کہ یہ معاملہ وزیراعظم عمران خان کے سامنے رکھا جائے گا۔

FOLLOW US