Wednesday October 23, 2024

مریم نواز کے بارے میں تمام خبریں جھوٹی نکلیں، جیل میں کس طرح کا سلوک کیا جارہا ہے؟

لاہور (نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہے ہیں۔جمعرات کے روز ان سے خاندانی،سیاسی اور چند صحافی بھی ملاقات کرتے ہیں۔اسی متعلق معروف صحافی ارشد وحید چوہدری اپنے ایک کالم “اسیر پاب بیٹی سے ملاقات” میں لکھتے ہیں کہ ملاقات میں مریم نواز نے بچوں کو پڑھانے کی تردید کی ہے اور واضح کیا کہ ان کی اور میاں صاحب کی بیرک میں چھ ، چھ کمرے ہیں جن میں سے ایک ایک

میں وہ رہتے ہیں باقی تمام خالی ہیں اور مغرب کے وقت بیرک کو لاک کر دیا جاتا ہے جو صبح فجر کے وقت کھولاجاتا ہے اس لئے کسی سے بات چیت تک نہیں ہوتی۔انہیں جنگ اور ایک دوسرا اردو اخبار پڑھنے کو ملتا ہے جبکہ اسیری کے دوران وہ عبادت کے علاوہ تاریخ اور اہم سیاسی رہنماؤں کی زندگی کا مطالعہ کرنے میں وقت صرف کرتی ہیں۔ان سے یادداشتیں قلمبند کرنے کے بارے میں پوچھا تو مریم نواز نے جواب دیا کہ کتابیں پڑھنے کے دوران نوٹس لینے کیلئے وہ کاغذ قلم مانگتی ہیں تو بہت تردد کے بعد انہیں نمبر لگا کر پرچیاں دی جاتی ہیں۔یاد رہے کچھ روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مریم نواز اڈیالہ جیل میں بچوں کا پڑھاتی ہیں۔بتایا گیا تھا کہ مریم نواز جیل میں چھوٹے بچوں کو اردو انگریزی پڑھا رہی ہیں۔۔۔مریم نواز ہفتے میں چار دن کلاسیں لیتی ہیں۔۔مریم نواز بچوں کو تعلیم دینے کیلئے ان کی کلاس میں جاتی ہیں ،کلاسوں کے اوقات صبح 9 بجے سے11 بجے تک ہیں اور وہ اردو،انگریزی کے مضامین دلچسپی سے پڑھا رہی ہیں۔ مریم نوازیہ کلاسیں پیر،منگل بدھ اور ہفتے کے روز لیتی ہیں۔ اس سے پہلے مریم نواز مریم نواز نے خود بھی جیل میں موجود

خواتین اور بچوں کی تدریس کی خواہش کا اظہا ر کیا تھا۔تاہم ارشد وحید چوہدری نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ مریم نواز نے بچوں کو سکول میں پڑھانے کی تردید کی ہے۔

FOLLOW US