لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے سیزن 4 میں جنوبی افریقہ کے ایسے جارح مزاج کھلاڑی نے شرکتکا عندیہ دے دیا کہ پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھےں گے۔نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق جنوبی افریقہ کے کرکٹراے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستان سپر لیگ کا سیزن4کھیلنے کے لئے آمدگی کااظہارکر دیا ہے ،اے بی ڈی ویلیئرز پی ایس ایل 4 کے دوران ایکشن میں نظرآئیں گے،جنوبی افریقہ کے جارح مزاج کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز
پاکستان سپر لیگ کے سیز ن4 میں 7 میچز کے لئے دستیاب ہوں گے ۔یاد رہے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستان کے شاہد خان آفریدی کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ20 سال بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں توڑاجس میں انہوں نے 31 گیندوں پر 100 رنز بنائے تھے۔واضح رہے کہ آئندہ سالپاکستان سپر لیگ کے میچ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے، ملتان میں فائیو اسٹار ہوٹل نہ ہونے کی وجہ سے ملتان کو پی ایس ایل میچز کی میزبانی ملنا مشکل ہے۔پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز اس بار متحدہ عرب امارات کے بجائے پاکستان سے ہوگا۔ تین سال بعد افتتاحی تقریب پاکستان میں ہوگی تاہم سیکیورٹی معاملات کی وجہ سے تمام میچز پاکستان میں کرانے کی تجویز پر اتفاق نہیں ہوسکاتھا۔تین سال میں پہلی بار غیر ملکی کھلاڑیوں کو ادا کئے جانے والے معاوضے سے ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی جبکہ قومی سلیکٹرز اور فرنچائز نمائندے پی ایس ایل کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ بھی جاری کریں گے۔لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن کے لئے پالیسی معاملات طے کرنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور 6 فرنچائز کے نمائندوں کا اجلاس ہوا تھا۔