Wednesday September 17, 2025

’’ میں نے درانی صاحب کو کہا کہ پنجاب پولیس کو سدھارنے کے لیے ۔۔۔۔۔‘‘ پنجابیوں کا سب سے بڑا مطالبہ پورا ، عمران خان نے ناصر درانی کو دبنگ حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے سابق آئی جی خیبر پختونخوا ناصردرانی کوبتایاکہ پنجاب پولیس کوغیرسیاسی بنانااولین ترجیح ہونی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہناتھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب،کابینہ اوربیوروکریسی سے گزشتہ روزملاقات تعمیری رہی جبکہ خیبرپختونخوا کے سابق آئی جی ناصر درانی سے بھی ملاقات ہوئی،ناصردرانی پنجاب پولیس میں اصلاحات کی ٹاسک فورس کی سربراہی کررہے ہیں، میں نے ان کو بتایاکہ پنجاب پولیس

کوغیرسیاسی بنانااولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ ناصردرانی نے کے پی پولیس میں اصلاحات کی تھیں۔انہوں نے مزید کہاکہ کفایت شعاری،کرپشن کاخاتمہ،میرٹ کی بالادستی ترجیحات ہیں، ہم گورننس کوتبدیل کرنے کے لئے پرعزم ہیں، 100روزہ پروگرام کے اہداف کے حصول کوترجیح دی جائے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں عام آدمی سرکاری دفتر آئے تو اسے عزت ملے،کے پی پولیس اپنے اندر تبدیلی لائی اس پر ان کا شکر گزار ہوں، سابق آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ناصر درانی پنجاب پولیس کو ٹھیک کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں،ہم کمزور طبقے کی داد رسی کریں گے، ناصر درانی کو پنجاب پولیس کو ٹھیک کرنے کا ٹاسک دیا جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ سندھ میں چونکہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور پولیس صوبائی حکومت کا معاملہ ہے لہٰذا وہاں براہ راست مداخلت نہیں کرسکتے لیکن صوبائی حکومت کیساتھ ملکر سندھ پولیس کو بھی ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے اور اس میں بہتری لائینگے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کیلیے پورا زور لگانا ہے،کوئی بھی ملک اتنی کرپشن برداشت نہیں کر سکتا،کرپشن کی نشاندہی کرنیوالے کو بازیاب پیسے میں سے 20 سے 25 فیصد دینگے،صاحب اقتدار کرپشن کرتا ہے تو ادارے تباہ ہوتے ہیں۔