Saturday May 18, 2024

پاکستان میں موجود وہ چیز جسے فروخت کر کے ملک کا سارا قرضہ اتارا جا سکتا ہے، شیخ رشید نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید ریلوے کی زمین واگزار کروانے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریلوے کی زمین ملک کا سارا قرضہ اتارسکتی ہے وزیراعظم اسے بیچنے کا فیصلہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید وزیر ریلوے بننے کے بعد بہت متحرک نظر آتے ہیں۔اس حوالے سے جہاں وہ ریلوے کو

 

خسارے سے نکالنے کے لیے پر عزم ہیں وہیں وہ ریلوے کی زمینیں بھی واگزار کروانے کے لیے متحرک نظر آتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریلوے کی زمین کو بیچ کر پاکستان کا قرض بھی ادا کیا جاسکتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ریلوے کی زمین ملک کا سارا قرضہ اتارسکتی ہے وزیراعظم اسے بیچنے کا فیصلہ کریں، کسی غریب کو گھر اورزمین سے دربدر نہیں کریں گے، ہم اپنا پروگرام کابینہ میں لے کرجا رہے ہیں۔کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے سندھ حکومت سے بات کریں گے اور وعدہ کرتا ہوں کہ کے سی آرمیں ریلوے کی جانب سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اور ناہی رکاوٹ بنیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریلوے کا خسارہ 2013میں 30ارب تھا اور 2018میں 41ارب ہے اور ریلوے کے پاس 20ہزار ایکڑ اراضی غیرضروری پڑی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ منگل کو یہ معاملہ کابینہ میں لے کر جائیں گے اور کابینہ فیصلہ کرے گی کہ اس اراضی کو لیز پر دینا ہے یا فروخت کرنا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کی زمین کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، قبضہ مافیا نے ریلوے کی زمین کو باپ کی جاگیر سمجھا ہوا ہے۔وزیر ریلوے کےبیان پر اپوزیشن نے احتجاج کیا اور کہا کہ وزیر ریلوے نے باپ کی جاگیر جیسا غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیا، ہم غیر پارلیمانی بیان پر واک آٹ کرتے ہیں۔

FOLLOW US