Saturday May 18, 2024

تحریک لبیک کا لانگ مارچ، وزیراعظم عمران خان نے خصوصی حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کے لیے 4 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،، وزیر برائے مذہبی امور صاحبزادہ نورالحق قادری، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت شامل ہیں۔نورالحق قادری کے مطابق 4 رکنی کمیٹی،

 

تحریک لبیک پاکستان کے قائدین سے ملاقات کرکے گستاخانہ خاکوں کے خلاف اقدامات سے آگاہ کرے گی۔انہوںنے کہاکہ کمیٹی کی تشکیل کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو تجویز دی تھی اور انھوں نے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا۔۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پرامن انداز میں بات چیت سے معاملات کے حل کے خواہشمند ہیں، اعلیٰ سطحی کمیٹی تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں کو ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف حکومتی اقدامات سے آگاہ کرے گی، گستاخانہ خاکوں کے خلاف تمام مسلمانوں کے جذبات یکساں ہیں۔انھوں نے کہا کہ ناموس رسالت پاک کے دفاع کیلئے اتحاد لازم ہے جس کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس مسئلے سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

FOLLOW US