Saturday December 21, 2024

تحریک انصاف کی حکومت کیساتھ جلد کیا ہونیوالا ہے؟ اپوزیشن نے حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور (نیوزڈیسک) اپوزیشن نے تحریک انصاف کی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔سابق اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھااپوزیشن کا انتشار تھوڑے وقت کے لیے ہے،مستقبل میں ہم سب ایک ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق صدارتی امیدوار کی نامزدگی پر متحدہ اپوزیشن کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔آپسی اختلاف کے باعث اپوزیشن متفقہ امیدوار لانے میں

 

ناکام رہی ہے ،جس کا مکمل فائدہ پاکستان تحریک انصاف کو ہوا ہے کیونہ انکے صدارتی امیدوار کی کامیابی یقینی ہوچکی ہے۔تاہم سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔سابق اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وقتی طور پر اپوزیشن انتشار کا شکار ہوئی، صدارتی الیکشن آخری معرکہ نہیں، اپوزیشن مستقبل میں ایک ہوجائے گی۔وہ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انکا مزید کہنا تھا کہ نئے پاکستان کا آغاز دیکھ لیا، اب ٹیکسی، بس اور بائیک بند ہوں گی، سب 55 روپے فی کلو میٹر میں ہیلی کاپٹر میں سفر کریں گے، جسے ہیلی کاپٹر میں جانا ہو فواد چوہدری سے رابطہ کرے، ہم 55 روپے سے زیادہ دینے کو تیار ہیں۔تقریب سے خطاب میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی شدید مذمت کرتا ہوں، گستاخانہ خاکوں پر قومی اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ الیکشن کے نتائج اتنی تاخیر سے آئے، 5 بیگ کھولنے سے سعد رفیق کے ووٹوں میں اضافہ ہوا، پورے پاکستان میں ایک ہی طرح کی دھاندلی ہوئی، ووٹوں کی گنتی پولنگ ایجنٹس کے سامنے نہیں کی گئی، 2018ء کا الیکشن شفاف نہیں تھا۔ اپوزیشن نے تحریک انصاف کی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔سابق اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھااپوزیشن کا انتشار تھوڑے وقت کے لیے ہے،مستقبل میں ہم سب ایک ہو جائیں گے۔

FOLLOW US