Saturday December 21, 2024

خیبرپختونخوا کی کارکردگی جانچنے کیلئے حکومت نے خفیہ ٹیم بنا دی، عوام بھی وزیراعظم عمران خان کو داد دےگی

پشاور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی قیادت نے خیبر پختونخوا حکومت ، وزراء اور دیگر حکومتی ٹیم ارکان کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے خفیہ سیل قائم کرنیکا فیصلہ کیا ہے جس میں شامل افراد کے نام خفیہ رکھے جائیں گے اور مذکورہ ارکان صوبائی حکومت اور حکومتی عہدیداروں کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ براہ راست پارٹی چیئرمین اور

 

وزیراعظم عمران خان پیش کرینگے جبکہ حکومتی کارکردگی سے متعلق عوام میں پائی جانیوالی رائے کے جائزہ کیلئے سہ ماہی بنیادوں پ عوامی سروے بھی کرایا جائیگا۔ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اپنی صوبائی حکومت ، وزراء ، مشیروں ، معاونین خصوصی اور دیگر حکومتی ٹیم ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے خفیہ سیل قائم کرنیکا فیصلہ کیا ہے جس کا قیام جلد ہی عمل میں لایا جائیگا۔ مذکورہ سیل میں غیر جانبدار افراد کو شامل کیا جائیگا جن کے نام خفیہ رکھے جائیں گے۔ مذکورہ ارکان خفیہ طریقے سے وزیر اعلیٰ سمیت تمام حکومتی ٹیم کے ارکان کی کارکردگی سے متعلق رپورٹیں تواتر کے ساتھ مرتب کر کے پی ٹی آئی چیئر مین وزیراعظم عمران خان کو پیش کرینگے۔اس بارے میں پی ٹی آئی کے اہم ذرائع نے بتایا کہ یہ سیل اس لئے قائم کیا جا رہا ہے کہ چیک رکھا جا سکے اور جس بھی وزیر ، مشیریا کسی بھی دیگر حکومتی ٹیم رکن کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی اس کو پارٹی چیئرمین تبدیل کر دیں گے اسی لئے سیل میں شامل کئے جانیوالے ارکان کے نام خفیہ رکھے جا رہے ہیں تاکہ کوئی ان پر اثر انداز ہو نے کی کوشش نہ کر سکے۔ اس بارے میں تبایا گیا ہے کہ مذکورہ سیل کے قیام کے ساتھ شہری اور دیہی علاقوں میں سہ ماہی بنیادوں پر عوامی سرویز کا انعقاد بھی کیا جائیگا جو حکومت کی بجائے پارٹی عہدیداروں کے ذریعے کرایا جائیگا کہ حکومت اور حکومتی کارکردگی سے متعلق عوامی رائے کو جانچا جا سکے اور ان سرویز کی بنیاد پر سامنے آنیوالی رائے کی بنیاد پر ضرورت کے مطابق پالیسیوں میں تبدیلیاں لائی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت علی یوسفزئی نے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے خفیہ سیل قائم کیا جا رہا ہے اور نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پنجاب میں بھی ایسا ہی سیل قائم کئے جانیکا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سرویز بھی سہ ماہی بنیادوں پر منعقد کئے جائیں گے جو حکومتی اقدامات سے متعلق جائزہ کیلئے ضروری ہیں۔

FOLLOW US