Saturday December 21, 2024

دورہ جی ایچ کیو کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا پہلا اور اہم ترین بیان جاری ، اندر کی خبر دیدی

راولپنڈی (نیوزڈیسک)دورہ جی ایچ کیو کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا پہلا اور اہم ترین بیان جاری ، اندر کی خبر دیدی… وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کا دورہ انتہائی زبردست رہا اور کابینہ ارکان کو دنیا کی بہترین فوج کی کمانڈ سے ملاقات پر فخر ہے۔وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے ہیڈکوارٹر (جی ایچ

 

کیو) کا دورہ کیا جہاں ان کی آمد کے موقع پر سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق وزیراعظم عمران خان جی ایچ کیو پہنچے تو ان کے ہمراہ وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کو دفاع، اندرونی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی جارہی ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا بھی بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ‘آج جی ایچ کیو کا دورہ زبردست رہا، وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کو دنیا کی بہترین فوج کی کمانڈ سے ملاقات پر فخر ہے’۔فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جی ایچ کیو میں تفصیلی بریفنگ انتہائی اہمیت کی حامل ہے، تمام ریاستی اداروں کے درمیان قریبی روابط اور تعاون کے ذریعے ہم پاکستان کو درپیش چینلجز سے نبردآزما ہوں گے۔یاد رہے کہ 2 روز قبل سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کا دورہ انتہائی زبردست رہا اور کابینہ ارکان کو دنیا کی بہترین فوج کی کمانڈ سے ملاقات پر فخر ہے۔

FOLLOW US