Monday December 30, 2024

فوج نے اپنا دل کھول کر قوم کے سامنے رکھ دیا، وزیراعظم کو آرمی چیف اور جرنیلوں نے بڑی یقین دہانی کر وادی

اسلام آباد (نیوزڈیسک )فوج نے اپنا دل کھول کر قوم کے سامنے رکھ دیا، وزیراعظم کو آرمی چیف اور جرنیلوں نے بڑی یقین دہانی کر وادی۔۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج پاک فوج کے ساتھ بہت اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی ،ایسا لگتا تھا کہ پاک فوج کی قیادت نے اپنا دل قوم کے سامنے رکھ دیا ہو۔نجی نیوز چینل آج نیوز کے پروگرام ’فیصلہ آپ

 

کا‘میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراءکو 8گھنٹے کی بریفنگ دی گئی جس میں سیکیورٹی معاملات سمیت تمام معاملات پر گفتگو ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ فوج پر زیاد بجٹ لینے کا الزام لگا یا جاتا ہے ،اس پر پاک فوج کی قیادت نے اپنا نقطہ نظر بیان کیا ،پاک فوج کا کیا نظام ہے ؟،کاروبار کا کیا نظام ہے ؟اور ڈی ایچ ایز کا کیا نظام ہے ؟،کس طرح قومی خزانے پر بوجھ بنے بغیر پاک فوج 52ہزار لوگوں کو نوکریاں فراہم کیے ہوئے ہے ،پاکستانی معیشت میں پاک فوج کیسے اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔اس دوران میزبان عاصمہ شیرازی نے سوال کیا کہ کیا سویلین بالادستی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی تو وفاقی وزیر اطلاعات نے بتا یا کہ فوجی قیادت نے کہا کہ یہ تاثر ہے فوج آئینی کردار سے ہٹ کر کردار ادا کرتی رہی ہے میں یقین دلانا چاہتا ہوں ،حکومت جو فیصلہ کرے گی فوج اس کو سپورٹ کرے گی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج پاک فوج کے ساتھ بہت اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی ،ایسا لگتا تھا کہ پاک فوج کی قیادت نے اپنا دل قوم کے سامنے رکھ دیا ہو۔

FOLLOW US