Tuesday April 23, 2024

جی ایچ کیومیں عمران خان کا گرم جوشی سے استقبال، آرمی چیف کے سیلوٹ کی تصاویر نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا، کس چیز کی علامت قرار دیدی؟

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کو آرمی چیف کے سیلوٹ کے چرچے ہونے لگے۔ وزیر اعظم کی جی ایچ کیو آمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ،وزیر اعظم کی آمد حقیقی جمہوریت کی حکمرانی کا آغاز سمجھی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج وفد کے ساتھ صبح 10بجے جی ایچ کیو پہنچے تھے۔ وزیراعظم عمران خان

 

نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔وزیراعظم عمران خان کوجی ایچ کیو میں8 گھنٹے طویل ترین بریفنگ دی گئی۔۔وزیراعظم عمران خان کو قومی سلامتی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال کے امور پربریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جاری آپریشنز سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پروزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزرائے دفاع ، خارجہ، خزانہ اور اطلاعات بھی تھے۔وزیر مملکت داخلہ اور سیکرٹری دفاع بھی جی ایچ کیو کے دورے میں موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ جی ایچ کیو کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم عمران خان کوجی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پرپھول چڑھائے۔ وزیراعظم کوپرنسپل اسٹاف افسران سے تعارف بھی کروایا گیا۔وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو سیکیورٹی صورتحال، خطرات اور ان سے نمٹنے کی حکمت عملی،،کراچی آپریشن،،رد الفساد،خوشحال بلوچستان پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی اوردہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کوسراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کواندرونی اوربیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔قوم کی حمایت سے ملک کردرپیش چیلنجز پرقابو پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی استعداد کار بڑھانے کیلئے وسائل فراہم کریں گے۔ حکومت پاک فوج کی قابلیت، صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کیلیے تمام وسائل مہیا کریگی۔ آگے بڑھنا پاکستان کا مقدر ہے۔ اس موقع پرچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج مادروطن کی حفاظت کیلئے قوم کی توقعات پرپورا اترے گی۔انہوں نے کہا کہ ہرقیمت اورقربانیوں سے مادروطن کی حفاظت کی جائے گی۔ اس موقع پر آرمی چیف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو سلیوٹ کرنے کے چرچے زبان زد عام پر ہیں۔اس دوران آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے۔اس ویڈیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا تمام کور کمانڈرز کے ساتھ تعارف بھی کروایا گیا جبکہ اسی موقع پرتمام کور کمانڈرز نے مسکراتے ہوئے تاثرات کے ساتھ وزیر اعظم سے مصافحہ کیا اور ان کو سلیوٹ بھی کیا۔یہ ویڈیو نہایت تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔لوگ اس ویڈیو کو ملک میں حقیقی جمہوریت کی حکمرانی کا آغاز تصور کررہے ہیں۔

FOLLOW US