Friday January 17, 2025

وزیراعلیٰ پنجاب نے میرٹ کا آغازاپنے ہی گھر سے کر دیا،اپنے گھروالوں پر پابندیاں لگا دیں

ملتان(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان بزدار نے اپنی فیملی پر میرٹ لاگو کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا چھوٹا بھائی عمر بزدار جو کہ بارڈر ملٹری پولیس میں جمعدار ہے نے ملازمت سے3ماہ کی رخصت لے لی جبکہ دوسرا بھائی ایوب بزدار ٹی ایم اے ملازم ہیں انہیں بھی کہا کہ اول ڈیوٹی دیں یا پھر مکمل رخصت لے لیں اور وزیراعلیٰ نے اپنی اہلیہ جو

 

کہ مقامی کالج میں لیکچرار ہیں کو بھی نوکری چھوڑنے کےلئے کہہ دیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ اگر ملازمت کرنی ہے تو پورا وقت کالج کو دینا ہوگا ورنہ استعفی دے کر میرے ساتھ لاہور چلیں۔ اس طرح انہوں نے اپنی سکول ٹیچر بہن سے بھی کہا کہ پوری ڈیوٹی دیں اور اپنی سکول میں حاضری کو یقینی بنائیں بصورت دیگر اپنی ملازمت سے مستعفی ہوجائیں کیونکہ اگر میں اپنی فیملی پر پابندی نہیں لگا سکتا تو پھر میں کسی کےخلاف ایکشن کیسے لوں گا۔

FOLLOW US