Friday January 17, 2025

قومی اسمبلی کا حلقہ این اے60ضمنی انتخابات: مسلم لیگ (ن)نے تحریک انصاف کے مقابلے میں کس طاقتور رہنما کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا؟

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 راولپنڈی چار میں ضمنی انتخابات کیلئے تحریکِ انصاف کے ٹکٹ ہولڈر شیخ راشد شفیق نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دئیے، مگر پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بھی میدان میں ہیں۔وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کاغذاتِ نامزدگی ریٹرنگ افسر محمد سیلم

 

خان کو جمع کرائے تاہم پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے متوقع امیدوار سجاد خان کاغذاتِ نامزدگی جمعرات کو جمع کرائیں گے۔ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ تیس اگست ہے۔کاغذاتِ نامزدگی کی سکرونٹی چار ستمبر کو ہو گی، پندرہ ستمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ پولنگ چودہ اکتوبر کو ہو گی۔

FOLLOW US