Friday January 17, 2025

ورلڈ بینک نے پاکستان کو پہلی مرتبہ قرضہ دینے کی بجائے متبادل اور بہت ہی شاندار پیش کش کردی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عالمی بینک نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں نئی حکومت کے اصلاحاتی پروگرام میں تعاون کیلئے تیار ہے، یہ اصلاحاتی پروگرام ملک سے غربت کے خاتمہ اور خوشحالی کے فروغ کے سلسلہ میں معاشی استحکام اور تیز نمو کیلئے ضروری ہے۔ عالمی بینک کے نئے نائب صدر برائے جنوبی ایشیاء ہارسٹوگ شیفر نے حکومتی نمائندوں سے

 

ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات اور اصلاحاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے دورہ میں کروڑوں پاکستانی عوام بالخصوص نوجوانوں کی ضروریات کو سمجھنے کا موقع ملا کہ کس طرح صحت، غذائیت، تعلیم،، ہنر اور ڈیجیٹل اکانومی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں معاونت فراہم کی جا سکتی ہے۔اپنے 2 روزہ دورہ اسلام آباد کے دوران انہوں نے وزیر خزانہ، وزیر خارجہ اور مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار سے ملاقاتیں کیں۔

FOLLOW US