Friday October 18, 2024

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نے سرعام صفائی کرکے لوگوں کے لیے مثال قائم کردی،وجہ جان کر آپ کو بھی فخر ہو گا

ڈی جی خان(نیوزڈیسک) نیٹ اینڈ کلین ڈی جی خان مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے جس کا افتتاح علی الصبح کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن رانا گلزار احمد،ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی،ایم این اے زرتاج گل وزیر،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور افسران نے جھاڑو پکڑ کر صفائی کرکے کیاچوک چورہٹہ ڈی جی خان سے مہم کا آغاز کیا گیا۔آگاہی واک کے ساتھ

 

تجاوزات کے خلاف آپریشن اور شجر کاری کی گئی۔ کمشنر رانا گلزار احمد نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے پارلیمنٹیرنز،،سول سوسائٹی اور انتظامیہ کو ساتھ ملکر چلنا ہوگاشہر میں صفائی کے مستقل حل کے لئے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی لائیں گے جس کے لئے اراکین اسمبلی کی معاونت حاصل کی جائیگی انہوں نے کہا کہ انہوں نے شہر میں کئی ایکڑ پر موجود کوڑا کرکٹ غازی ویلفئیر سوسائٹی اور مخیر حضرات کے تعاون سے شہر سے دور تلف کرادیا اور کوڑاکرکٹ کے لئے غازیگھاٹ کے مقام پر 140کنال قبہ مختص کر دیاگیاہے میونسپل کارپوریشن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ شہر میں کوڑا نہیں ڈالا جائے گا․ کمشنر رانا گلزار احمد نے کہاکہ شہر کو تجاوزات سے پاک کرکے اس کا حسن بحال کرانا ہے جس کے لئے افسران سمیت ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ضلع کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے چھ لاکھ تیس ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان شہر کی صفائی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن باقاعدگی سے جاری رکھا جائیگا۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنرز اظفر ضیاء،رانا شوکت علی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز میاں محمد اقبال مظہر مہار،فاروق صادق،کمانڈنٹ بی ایم پی اعجاز خالق رزاقی، ڈائریکٹرز ڈاکٹر خلیل احمد،عبدالغفور غفاری،ملک محمد رفیق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ وسیم اختر جتوئی،ڈی ایم او فرحان مجتبی،اسسٹنٹ کمشنرز فاروق ڈوگر،،ڈاکٹر امتیاز محسن کے علاوہ ڈاکٹر ناطق حیات،،ڈاکٹر حسین میاں،،ڈاکٹر خالد تحسین،خالد کریم،عمران مہدی،سہیل روف،عبدالروف،شریف شاہ،سید سجاد حسین نقوی سمیت دیگر ڈویژنل اور ضلعی افسران شریک تھے۔

FOLLOW US