Friday October 18, 2024

آپ نے میری تقریر سنی ہے؟وہ تقریر سننے کے لئے نہیں تھی عمل کرنے کے لئے تھی۔۔وزیراعظم عمران خان کو جب اقوام متحدہ جانیوالے 40رکنی وفد کی فہرست ملی تو کپتان نے بیوروکریٹ کو کھری کھری سناتے ہوئے کیا کام کر دیا؟ہر کوئی ڈر گیا

لاہور (نیوزڈیسک) معروف کالم نگار مظہر برلاس کا اپنے ایک کالم ” پریشانی ” میں کہنا ہے کہ ایک ایڈیشنل سیکرٹری چالیس بندوں کی فہرست کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کے پاس گئے۔ وزیراعظم نے پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ بیوروکریٹ نے جواب دیا کہ ’سر! یہ یو این جانے والے وفد کے نام ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے حیرت سے پوچھا کہ ’40افراد؟‘۔اس

 

پربیوروکریٹ نے کہا کہ سر اس سے پہلے 80,70افراد جاتے تھے۔ آپ کی کفایت شعاری مہم کےاحترام میں ہم نے 40 افراد کی فہرست ترتیب دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پھر پوچھا ’’مگر یہ کون لوگ ہیں؟‘‘ اس سوال پر بیوروکریٹ نے تفصیل بتانا شروع کی۔ سر اس میں وزارت ِ خارجہ کےافسران، ان کی بیگمات، صحافی، پروٹوکول کاعملہ اور کوآرڈی نیٹرز ہیں۔بس یہ سننا تھا کہ وزیراعظم نے یہ کہا کہ ’’ان کا کیا کام ہے؟ یہ وہاں کیا کریں گے؟ آپ نے میری تقریر سنی ہے۔وہ تقریر سننے کے لئے نہیں تھی عمل کرنے کے لئے تھی۔ اس پر عمل کریں۔ ان افراد کاوہاں کوئی کام نہیں۔ یہ کہتے ہوئے فہرست پھاڑ دی گئی اوروزیراعظم نے واضح کیا کہ وہاں صرف چار افراد جائیں گے۔ انہیں کسی پروٹوکول کی ضرورت نہیں۔زیادہ خرچے کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ کوپتا ہونا چاہئے کہ ہمارا ملک مقروض ہے۔بڑے بڑے ہوٹلوں میں بھی رہنے کی ضرورت نہیں۔یاد رہے عمران خان نے کہا ہے کہ صرف چار افراد اقوام متحد ہ جائیں گے۔یہی بھی کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کے اہم ذرائع کا کہنا کہ آئندہ ماہ امریکہ میں ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی بجائے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی شرکت متوقع ہے۔ اس سال اقوام متحدہ کے ہونے والے اجلاس میں دنیا بھر کے 105ممالک کے رہنمائوں کی شرکت متوقع ہے۔

FOLLOW US