Friday October 18, 2024

نئی حکومت نے سابقہ حکومت کا بہت بڑا منصوبہ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، جان کر آپکو بھی پریشانی ہو گی

لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے دانش سکول بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ دانش سکول چلیں گے تو چلائیں گے ،قومی خزانے پر بوجھ نہیں بننے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق دانش سکول پنجاب کی سابقہ حکومت کا ایک ایسا پراجیکٹ ہے جس پر پر مسلم لیگ ن فخر کرتے نہیں تھی۔

 

2010میںپنجاب اسمبلی میں اکثریت رائے سے دانش سکولز اینڈ سنٹرز فار ایکسیلینس اتھارٹی بل 2009ء منظور ہوا ۔جس کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا کہ دانش سکول اعلیٰ کارکردگی اور معیاری ہونگے ان میں ایسے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کے بچوں کو داخل کیا جائیگا جن کی ماہانہ آمدنی 6 ہزار روپے تک ہو گئی۔ سکول میں اے لیول‘ او لیول اور دینی تعلیم بھی دی جائے گی۔دانش سکول کی اراضی 100 سے 1200 ایکڑ پر محیط ہو گی۔ یہ بھی منصوبہ بنایا گیا کہ ڈیرہ غازی خان 15‘ بہاولپور16‘ ملتان 10‘ راولپنڈی 16‘ سرگودھا اور لاہور 11‘11 فیصل آباد 8‘ جبکہ ساہیوال اور گوجرانوالہ میں 2‘2 دانش سکولز قائم کئے جائیں گے۔دانش سکولز سسٹم سرکاری زمین پر آباد کیا جائیگا۔ اس کو قائم کرتے وقت یہ مقاصد بھی واضح کئیے گئے کہ دانش سکول سسٹم ایچی سن اور دیگر تعلیمی اداروں کے مقابلے کی بنیاد پر قائم کیا جائیگا جس سے امیر اور غریب کا فرق مٹ جائیگا دانش سکول سسٹم پسماندہ علاقوں کے غریب بچوں کی علمی پیاس بجھانے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔تاہم اب یہی منصوبہ حکومتی خزانے پر بوجھ بن چکا ہے۔سینکڑوں اساتذہ اور ہزاروں طلباء کے لیے اربوں روپے کا بجٹ نئی حکومت کو کھٹکنے لگا۔۔ڈاکٹر مراد راس نے آج اس سلسلے میں حکام سے بریفنگ لی۔جس کے بعد صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے دانش سکول بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ دانش سکول چلیں گے تو چلائیں گے ،قومی خزانے پر بوجھ نہیں بننے دیں گے۔

FOLLOW US