Friday October 18, 2024

نئی حکومت آتے ہی بجلی کی قیمتوں میں ناقابل یقین اضافہ۔۔۔عوام پر بجلیاں گرا نے کی تیاریاں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت 62 پیسے بڑھانے کی درخواست کی ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجسی کی درخواست پر کل سماعت کی جائے گی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق نیپرا حکام نے کہا کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے درخواست جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جولائی میں فی

 

یونٹ بجلی کی پیداواری لاگت کا اوسط تخمینہ 4 روپے 98 پیسے مقرر تھا تاہم فی یونٹ بجلی کی اوسط فیول لاگت 5 روپے 60 پیسے رہی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر ذرائع سے 5.35 فیصد اور ہوا سے 3.12 فیصد بجلی پیدا ہوئی، جولائی میں مجموعی طور پر پونے 14 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی،جولائی میں 24.51 فیصد بجلی ایل این جی پر پیدا کی گئی جب کہ کوئلے سے 12.63 فیصد اور فرنس آئل سے 9.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

FOLLOW US