لاہور (نیوزڈیسک) صوبائی وزیر صحت اور پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماءڈاکٹر یاسمین راشد عہدہ سنبھالتے ہی اچانک میو ہسپتال کے دورے پر پہنچ گئیں اور مریضوں سے درکار سہولیات بارے استفسار کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے ماچانک میو ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں سے ہسپتال میں درکار سہولیات بارے استفسار کیساتھ
انتظامیہ سے مسائل کے حل کیلئے بات چیت بھی کی۔ انہوں نے انتظامیہ سے ان معاملات کے بارے میں بھی پوچھا جس میں حکومت کی مدد درکار ہے جبکہ صوبائی حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہسپتالوں کی صورتحال انتہائی ابتر ہے جسے بہتر بنانے کیلئے جلد از جلد اور فوری اقدامات شروع کریں گے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جو کہا وہ کر دکھایا اور اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے اگلے دن ہی پنجاب کے سب سے بڑے ہسپتال کے دورہ پر پہنچ گئیں۔