کراچی (نیوزڈیسک)تحریک انصاف نے حکومت سنبھالنے کے بعد رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو پہلا بڑا جھٹکا دے دیا ۔تفصیل کے مطابق عامر لیاقت نے جب تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تو پارٹی کارکنان نے کھل کو سوشل میڈ یا پر اس فیصلے کی مخالفت کی ۔دوسری جانب عامر لیاقت بھی ٹوئٹرپر تحریک انصاف کے رہنماؤںکو تنقید کا نشانہ بنا تے
رہتے ہیں ،حال ہی میں عامر لیاقت نے نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بنا یا تھا ۔اب گورنر ہاوس سندھ میں تمام اراکین اسمبلی کو تقریب میں مدعو کیا گیا لیکن عامر لیاقت کو کوئی دعوت نامہ نہ بھیجا گیا جس پر رکن قومی اسمبلی نے شکوہ بھی کیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر لیاقت نے کہا کہ میں پہلے ہی پوزیشن کلیئرکردوں ،گورنر ہاوس میں اس وقت کراچی کے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کا کا اجلاس منعقد ہورہا ہے لیکن بوجوہ اس میں مجھے نہیں بلایا گیا۔۔۔ کوئی بات نہیں! اس طرح ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔