Friday October 18, 2024

عیاشی نہیں بلکہ ۔۔عمران خان نے ہیلی کاپٹر استعمال کیوں کیا، ایسی وجہ سامنے آ گئی کہ جان کر آپ کا دل بھی پگھل جائے گا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا موقف ہے کہ میں ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے معاملے پر عمران خان کے ساتھ ہوں۔ عمران خان کی زندگی اس وقت شدید خطرات سے دوچار ہے ۔انکی جان کو را، موساد اور سی آئی اے سے خطرہ ہے اور یہ بات

 

کسی کو سمجھ نہیں آرہی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں بنی گالہ میں عمران خان کے ایک ہمسائے نے سوشل میڈیا پر وزیرِاعظم کے زیرِاستعمال ایک ہیلی کاپٹر کی ویڈیو شیئر کی جس میں یہ لکھا گیا کہ یہ ہیلی کاپٹر آج کل بنی گالہ وزیرِاعظم کو لانے اور لے جانے کے لیے آتا جاتا ہے۔ اس کے بعد گذشتہ رات وزیرِاطلاعات فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے استعمال کا دفاع کیا اور کہا کہ ‘ہیلی کاپٹر کا خرچ 50 سے 55 روپے فی کلومیٹر ہے۔’ جہاں فواد چوہدری کے اس بیان پر ان کا شدید مزاق اڑایا جا رہا ہے۔تاہم اس پر ایک اور شوشہ چھوڑتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے سے ہونے والا خرچہ گوگل کیا تھا لہذا آپ بھی گوگل کرکے دیکھ لیں پتہ چل جائے گا، عمران خان وزیر اعظم ہیں کیا وہ ٹیکسی پر بنی گالہ جائیں؟ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے ہیلی کاپٹر کا استعمال وی آئی پی کلچر نہیں، عمران خان وزیر اعظم پاکستان ہیں، یا تو وزیر اعظم سیکیورٹی کی گاڑیوں کے ساتھ بنی گالا جائیں یا پھر ہیلی کاپٹر پر۔تاہم معاملہ جو بھی ہو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہیلی کاپٹر پر سفر کرنے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔تاہم اس میں ایک صحافی نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی ایک ایسی وجہ بتا دی ہے کہ شائد مخالفین بھی اس کے بعد خاموشی اختیار کرلیں۔معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ میں اس معاملے پر عمران خان کے ساتھ ہوں ۔۔عمران خان کی زندگی اس وقت شدید خطرات سے دوچار ہے ۔انکی جان کو را، موساد اور سی آئی اے سے خطرہ ہے اور یہ بات کسی کو سمجھ نہیں آرہی۔وزیر اعظم کی جان بہت قیمتی ہے ۔اس لئیے وہ اپنی حفاظت کے لیے کوئی بھی قدم اٹھائیں ہمیں ان کے ساتھ ہونا چاہیے۔

FOLLOW US