Friday January 17, 2025

دوستمبر کا دن انتہائی اہم ، ملک بھر میں کیا ہونیوالا ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے بڑی منظوری دیدی

اسلام آباد(سی پی پی )وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد 2 ستمبر کو ملک گیر شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائیگا، اس سلسلہ میں تمام وزرا اعلی سے ایک ہی دن شجرکاری کا افتتاح کرنے کیلئے خطوط ارسال کئے جائیں گے، اس روز 15 لاکھ پودے لگانے کا پروگرام ہے۔ وہ پیر کو یہاں ملک گیر

 

شجرکاری مہم سے متعلق منعقدہ اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی اور جنگلات کے صوبائی محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ امین اسلم نے کہا کہ بلین ٹری سونامی ایک کامیاب پروگرام ثابت ہوا ہے جسے قومی اور عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے، اب ہمیں اس پروگرام کو پورے ملک میں پھیلانا ہے، گرین پاکستان پروگرام کو 10 بلین ٹری سونامی میں شامل کیا جائے گا۔امین اسلم نے کہا کہ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت بھی بہت اہم ہے، پورے ملک میں پودے لگائے اور تقسیم کئے جائیں گے، اس اہم کام میں تمام اداروں کی شمولیت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ موٹرویز اور ہائی ویز کے ساتھ درخت لگانے کا انتظام کرے، تمام صوبوں میں شہریوں کیلئے پودوں کی مفت تقسیم کے پوائنٹس بنائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں پودوں اور جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے میڈیا میں بھرپور مہم چلائی جائے گی۔ اس موقع پر گرین پاکستان پروگرام کی جانب سے 2 ستمبر کو ملک گیر شجر کاری مہم کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد 2 ستمبر کو ملک گیر شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائیگا، اس سلسلہ میں تمام وزرا اعلی سے ایک ہی دن شجرکاری کا افتتاح کرنے کیلئے خطوط ارسال کئے جائیں گے، اس روز 15 لاکھ پودے لگانے کا پروگرام ہے۔

FOLLOW US