کراچی(نیوزڈیسک) جی ڈی اے کے سربراہ پیر صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ عارف علوی صدر کیلئے بہترین انتخاب ہیں سب کو کہیں گے کہ ان ووٹ دیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی حلیم عادل شیخ اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کنگری ہاؤس گئے۔جہاں پر انہوں نے جی ڈی اے کے وفد سے ملاقات کی
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جی ڈی اے کے سربراہ پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا شکر گزار ہوں کہ ان کا وفد ہم سے ملنے آیاپہلے بھی پی ٹی آئی کی جانب سے الائنس میں الیکشن لڑے ہیں ابھی بھی جی ڈی اے پی ٹی آئی کے ساتھ مرکز میں حکومت میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عارف علوی سیلف میڈ آدمی ہیں یہ صدر کے لئیے بہت بہتر انسان ہیں سب کو مشورہ دیں گے کہ عارف علوی صاحب کو صدر بنائیں اگر غریب آدمی صدر بنے گا تو سب کے لیے راستہ کھلے گا عارف صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ عارف علوی نے اس موقع پر کہا کہ چاہتا تھا کہ پیر پگارا صاحب سے ملاقات ہو :ہمیشہ سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کی بات کی ہے سب کا صدر ہونگا مگر چاہوں گا کہ سندھ کو پیکجز ملیں نئے پاکستان کے اعتبار سے جی ڈی اے کے رہنما میرے ساتھی ہیں گزشتہ دنوں میں یہ ان سے میری دوسری ملاقات ہے ۔ جی ڈی اے کے سربراہ پیر صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ عارف علوی صدر کیلئے بہترین انتخاب ہیں سب کو کہیں گے کہ ان ووٹ دیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی حلیم عادل شیخ اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کنگری ہاؤس گئے۔جہاں پر انہوں نے جی ڈی اے کے وفد سے ملاقات کی ۔