Friday January 17, 2025

قوم کا پیسہ بچانے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ عمران خان سے بھی چار ہاتھ آگے نکلے، ایسا فیصلہ کر لیا کہ آپ بھی یقین نہیں کریں گے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کفایت شعاری میں وزیراعظم عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ گئے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سرکاری اجلاسوں میں چائے پیش کرنے پر پابندی عائد کردی۔]تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے جب سے وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھایا ہے تب سے وہ

 

ایک چیز کو لے کر کافی متحرک نظر آرہے ہیں۔اس حوالے سے عمران خان جن چیزوں کو لے کر خاصے متحرک ہیں ان میں قومی خزانے پر حکام کی عیاشیاں اور پروٹوکول کے مسائل سرفہرست ہیں۔اس حوالے سے عمران خان نے کفایت شعاری کے حوالے سے جو اعلانات کئیے وہ خاصے مقبول ہورہے ہیں۔۔وزیراعظم ہاوس میں نہ رہنا،پروٹوکول نہ لینا اور اس طرح کے دیگر فیصلوں کو عوام میں خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کفایت شعاری میں وزیراعظم عمران خان کو بھی پیچھے چھوڑ گئے۔محمود خان نے بس ریپڈ ٹرانزٹ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی اور اس دوران احکامات جاری کیے کہ اب سرکاری اجلاس میں کسی بھی قسم کے مہمان کو چائے نہیں پیش کی جائے گی۔۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں عوام سے جو مینڈیٹ لیا ہے اس کی بنیاد پر کفایت شعاری پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس طرح کی چیزوں سے اجتناب کرنا ہو گا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے احکامات جاری کیے کہ کسی بھی تقریب میں بوتل کا پانی نہیں پیش کیا جائے گا، بلکہ مہمانوں کو گلاس میں پانی دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ سرکاری تقریبات میں دیگر اخراجات میں کمی لانے کے لیے بھی جلد احکامات جاری کیے جائیں گے۔

FOLLOW US