اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایف بی آر میں اصلاحات لانے کا وزیراعظم کا دیرینہ خواب پورا ہونے جارہا ہے۔حکومت نے ایف بی آرمیں تاریخی اصلاحات متعارف کرانے کافیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان وزیر اعظم بننے سے پہلے اور اپنی انتخابی مہم کے دوران جن اداروں کی درستگی کے حوالے سے بات کرتے
رہے ہیں ان میں ایک ایف بی آر بھی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے اکثر اپنی انتخابی مہم کے دوران اس بات کا تذکرہ کیا کہ ایف بی آر کو ٹھیک کرنا انکا خواب ہے۔اس سلسلے میں وہ بارہا عوام کو یقین دلاتے رہے ہیں کہ ہم حکومت میں آکر ایف بی آر میں اصلاحات کریں گے۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق ایف بی آر میں اصلاحات لانے کا وزیراعظم کا دیرینہ خواب پورا ہونے جارہا ہے۔حکومت نے ایف بی آرمیں تاریخی اصلاحات متعارف کرانے کافیصلہ کر لیا۔وفاقی کابینہ کاکل کےاجلاس میں ایف بی آرمیں اصلاحات کی منظوری کاامکان ہے۔ان اصلاحات کے مطابق اصلاحات کےتحت ایف بی آرکےتین ممبران کی سیٹیں ختم کرنے کاامکان ہے۔ایف بی آرکاپرال سسٹم آئی ٹی ونگ کے ماتحت کردیاجائے گا۔ایف بی آرمیں آئی ٹی کے سربراہ کوبھی نجی سیکٹرسے لایا جائے گا۔ایف بی آرمیں پالیسی سازی کا ٹاسک بھی وزارت خزانہ کودیے جانے امکان ہے۔ایف بی آر میں پرال،ایچ آراورممبرپالیسی کے عہدے ختم کر دیے جائیں گے۔ایف بی آر کے شعبہ ایچ آرکے شعبےکو ایڈمن میں ضم کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ اس حوالے سے کل وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہونے جاریا ہے۔ ایف بی آر میں اصلاحات لانے کا وزیراعظم کا دیرینہ خواب پورا ہونے جارہا ہے۔حکومت نے ایف بی آرمیں تاریخی اصلاحات متعارف کرانے کافیصلہ کر لیا۔