Saturday October 19, 2024

ملک بھر میں کرپشن اور افرا تفری کا شور و غل! عمران خان کیساتھ کھڑا ہو ں یا نواز شریف کیساتھ ۔۔؟؟ صدر ممنون حسین نے فیصلہ سنا دیا

لندن(نیوزڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ میں نوازشریف کیساتھ کھڑا ہوں جہاں1999ء میں کھڑاتھا، صدارتی امیدوارکے انتخاب کا فیصلہ ن لیگ کی قیادت کرے گی،میں تبصرہ نہیں کروں گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرمملکت ممنون حسین اہلیہ کے ہمراہ ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچ گئے، صدر ممنون نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی،اور ان

 

کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔اسپتال پہنچنے پرسابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے صدرمملکت کا استقبال کیا۔ صدرممنون حسین نے کہا کہ میری بیگم کلثوم نوازسے بات ہوئی ہے انہوں نے دعا کی اپیل کی۔ حسین نواز نے بتایا کہ بیگم کلثوم نوازآئی سی یو میں ہیں۔ بات چیت کرتی ہیں مگر بیٹھ نہیں سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ مریم نوازکا پوچھتی ہیں کہ وہ کال کیوں نہیں کرتیں۔حسین نواز نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف سے ٹیلی فون پربات ہوئی۔ پاکستانی سِم پر میاں نوازشریف نے کال کی اوران سے بات ممکن ہو سکی۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ میں نوازشریف کیساتھ کھڑا ہوں جہاں 1999میں کھڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صدرکے انتخاب کا فیصلہ ن لیگ کی قیادت کرےگی۔ میں تبصرہ نہیں کروں گا۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف احتساب عدالت میں ان کے خلاف مختلف ریفرنسز زیرسماعت ہیں۔نوازشریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی جاچکی ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو10سال ، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو7سال اور ان کے داماد کیپٹن ر صفدر کو1سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جس کے باعث ن لیگ کے تینوں رہنماء اڈیالہ جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ جبکہ نوازشریف کے خلاف احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملزاور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل جاری ہے۔ نوازشریف نے ٹرائل دوسرے جج کی عدالت میں لے جانے کیلئے درخواست دی تھی جس کوعدالت نے منظور کرتے ہوئے ان کاٹرائل احتساب عدالت نمبر2 کے جج کے سامنے لگا دیا ہے۔

FOLLOW US