Thursday January 16, 2025

تحریک انصاف کی ایک اور کامیابی‘ ٹیم میں مزید 3 کھلاڑی شامل ہو گئے

کراچی/اسلام آباد(سی پی پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے 3 جیالے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے جس کا اعلان پریس کانفرنس میں کر دیا گیا ہے۔اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں کی تحریک انصاف میں شمولیت جاری ہے جس میں اب پاکستان پیپلزپارٹی کے 3 جیالے بھی کھلاڑی بن گئے ہیں ،پی ٹی آئی میں شامل ہونے

 

والوں میں مظفرشجرہ،قادربخش کلمتی،سابق ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی عبدالباری جیلانی شامل ہیں۔تینوں رہنماؤں نے رہنما پاکستان تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی کیساتھ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہم تینوں کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں ،حاجی مظفر شجرہ کوبہت نرم دل اور دیانت دار انسان پایاہے،پاکستان تحریک انصاف میں جو بھی آتا ہے وہ نئے پاکستان کاعزم کر کے آتا ہے۔اس موقع پر مظفر شجرہ نے کہا کہ عزت کی خاطر پی ٹی آئی میں شامل ہواہوں،امیدہے عزت ملے گی،ہم وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں ، قادر بخش نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سندھ کومسائلستان بنادیا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کے بس کی بات نہیں کہ وہ سندھ کے مسائل حل کرے ہم امید کرتے ہیں کہ عمران خان اپنے ویژن کو پورا کریں گے اور کراچی اور سندھ کے مسائل حل کریں گے ،عبدالباری جیلانی نے کہا کہ اب تحریک انصا ف میں شمولیت کافیصلہ کیا ہے،کیوں کہ پیپلزپارٹی میں لوگوںکی عزت نہیں کی جاتی ہم نے یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے۔مظفر شجرہ اور عبدالباری کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے ترجمان پاکستان پیپلزپارٹی نے کہاکہ مظفرشجرہ نے پارٹی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی جس کی وجہ سے انہیں پیپلزپارٹی سے نکال دیا گیا تھا جبکہ عبدالباری جیلانی کبھی بھی پیپلز پارٹی میں نہیں رہے،یہ بات جھوٹ پر مشتمل ہیں کہ وہ پیپلزپارٹی میں رہے ہیں۔

FOLLOW US