لندن (سی پی پی )سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ والدہ بیگم کلثوم نواز کی والد سے بات ہوئی لیکن وہ مریم نواز کا پوچھتی رہتی ہیں‘بیگم کلثوم نواز آئی سی یو میں ہیں ‘ بات چیت کرتی ہیں مگر بیٹھ نہیں سکتیں‘ والد نے پاکستانی سم سے کال کر کے بیگم کلثوم نواز سے بات کی ہے ‘ انہیں ہفتے میں ایک آدھ بار فون کرنے کی
اجازت ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے ہارلے سٹریٹ کلینک جا کر بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی جس کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز آئی سی یو میں ہیں ،وہ بات چیت کرتی ہیں مگر بیٹھ نہیں سکتیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے پاکستانی سم سے کال کر کے بیگم کلثوم نواز سے بات کی لیکن میری والدہ مریم نواز کا پوچھتی ہیں کہ وہ کال کیوں نہیں کرتیں