Friday January 17, 2025

وزیر اعظم عمران خان نے کونسے ٹارگٹ فوری طور پر آتے ہی حاصل کرلئے ؟حسن نثار نے بڑی وضاحت کر دی

لاہور(نیوزڈیسک)سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد جو ٹارگٹ فوری حاصل کئے جا سکتے تھے کرلئے ہیں، شہباز سپیڈ ایک انتہائی احمقانہ اصطلاح ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ عمران خان نے جو ٹارگٹ بہت جلد حاصل کرنے تھے کرلئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں

 

دوبیڈ روم کے گھر میں رہوں گااور چلے گئے ہیں ۔ دو گاڑیاں رکھوں گااور وہ دو گاڑیاں ہی رکھیں گے ۔ اب کچھ کام ایسے ہیں جو ایک مخصوص مدت میں ہونگے اب اگر کوئی یہ کہے کہ 100دن میں یہ کام کیوں نہیں ہوا تو وہ بہت الو کا پٹھا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ شہبا ز سپیڈ ایک انتہائی احمقانہ اصطلاح ہے ، انہوں نے کہاکہ اس ملک کی 70سال سے جو بربادی ہوئی ہے اس کوٹھیک ہونے میں وقت لگے گا ۔ عمران خان نے اپنی تقریر میں تین بار یہ کہاہے کہ اپنے دل میں رحم پیداکرو اور اس سے کم ایجنڈا اس ملک میں ہو ہی نہیں سکتا ۔

FOLLOW US