Monday October 21, 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اعلان سن کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ::شاہ محمود قریشی بھی عمران خان کی راہ پر چل نکلے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات اور انکی سادگی کی مہم کے پیش نظر ،میں بیرون ملک فائیو سٹار ہوٹلز میں نہیں ٹھہرونگا۔ کوشش ہوگی کے ایمبیسی ہی میں رہا جائے ، فرسٹ کلاس سفر نہیں کرونگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے

 

چئیرمین عمران خان نے جب سے وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھایا ہے تب سے وہ ایک چیز کو لے کر کافی متحرک نظر آرہے ہیں،وہ ہے کفایت شعاری کی پالیسی۔ اب تک حکومت اور وزراء کے چال چلن بھی حکومت کی کفایت شعاری کی پالیسی کا عکاس بن چکے ہیں۔آج کابینہ کے اجلاس میں صدر ،وزیر اعظم اور اراکین اسمبلی کا صوبدیدی فنڈ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو دوسری جانب وزیر اعظم پر بھی دوروں پر جاتے وقت خصوصی طیارہ استعال کرنے کی پابندی عائد کردی یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اب سے وزیر اعظم سمیت تمام حکام فرسٹ کلاس کی بجائے کلب کلاس میں سفر کیا کریں گے۔ آج کپتان کے نائب کپتان شاہ محمود قریشی نے بھی کھل کر عمران خان کے ویژن کی حمایت کر دی ہے۔۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپنے وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں جب بھی بیرون ملک دوروں پر جاوں گا تو میں فائیو اسٹارز ہوٹلز اور پر تعیش قیام گاہوں میں نہیں رہوں گا بلکہ کوشش کروں گا کہ ہمارے سفارت خانے جو ہیں انکی ہی عمارت میں رہائش رکھی جائے۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہاں اگر کوئی مشکل پیش آتی ہے تو پھر دیکھیں گے لیکن قوم کا پیسہ اب بچایا جائے گا۔۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر سفارتخانوں میں جگہ نہ ہوئی یا قیام طویل ہوا تو بھی اپنے سفیروں کو زحمت دوں گا۔انکا کہنا تھا کہ میں فرسٹ کلاس سفر کرنے کی بجائے بزنس کلاس کو ترجیح دوں گا ۔باہر کے سفر کرنا میری مجبوری ہے لیکن کوشش ہو گی کہ باہر جانے والا وفد مختصر ترین ہو۔

FOLLOW US