Monday January 27, 2025

شیخ رشید نے کمال کر دیا، ایسی تصویر اور ویڈیو سامنے آ گئی کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاءنہ رہی، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید وفاقی وزیر ریلوے بنتے ہی وزیراعظم عمران خان کے نظرئیے پر چل پڑے اور ٹرین پر راولپنڈی سے لاہور تک کا سفر کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ شیخ رشید ٹرین کے ذریعے راولپنڈی سے لاہور روانہ ہوئے تو انہیں دیکھ کر مسافر بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے کہ پاکستان کا وزیر ریلوے

 

طیارے میں سفر کرنے کے بجائے ٹرین میں سفر کر رہا ہے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ اس سے ناصرف لوگوں میں ٹرین کے سفر کے رجحان میں اضافہ ہو گا بلکہ خود وزیر ریلوے کو ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے اور سہولیات مہیا کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ شیخ رشید کی ٹرین میں سفر کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور ہر کوئی ان کی تعریف کر رہا ہے اور یقینا وزیراعظم عمران خان بھی شیخ رشید کے اس عمل سے کافی خوش ہوں گے۔

FOLLOW US