کراچی( آن لائن)گورنر بنتے ہی عمران اسماعیل نے وزیر اعظم عمران خان کا بھروسہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ترقی اولین ترجیح ہو گی،تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر سندھ مقرر ہونے کے بعد عمران اسمٰعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنرسندھ مقرر ہونے پر اللہ تعالی ٰکاشکرگزار ہوں،اپنے والدین اوراہلخانہ کابھی شکرگزارہوں جن کی وجہ سے یہاں پہنچا،میں عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا ،مسائل کے حل کیلئے وفاق اورصوبے میں پ±ل کاکرداراداکروں گا،سندھ کے عوام مجھے اپنے درمیان پائیں گے،وفاق سے سندھ کے لیے خصوصی فنڈز لوں گا۔ واضح رہے عمران اسماعیل سندھ کے 33 ویں گورنر ہوں گے ان سے قبل زبیر احمد نے جسٹس (ر) سعید الزمان کی وفات کے بعد گورنر سندھ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔