Monday January 27, 2025

”وزیراعظم کو لوشیڈنگ پر تشویش ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ۔۔۔“ وزیراعظم عمران خان نے بالآخر وہ کام کر دیا جس کا پاکستانیوں کو بے صبری سے انتظار تھا

اسلام آباد (نیوز ڈٰسک) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں بالخصوص عید کے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس معاملے پر تفصیلی بریفنگ دینے کا

حکم دیدیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں خصوصاً عید کے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب ملک بھر کی انڈسٹری بند تھی، لوڈشیڈنگ ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں اس معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی جائے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بہت سارے مقامات پر ڈسٹری بیوشن کا معاملہ درست نہ ہونے کے باعث لوڈشیڈنگ ہوئی جبکہ کئی جگہوں پر تکنیکی وجوہات کی آڑے آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت میں سب سے زیادہ سوال بھی یہی اٹھایا جاتا رہا ہے کہ آپ پاور پلانٹس تو لگا رہے ہیں مگر ڈسٹری بیوشن کے معاملے پر کچھ نہیں کیا جا رہا۔

FOLLOW US