Monday January 27, 2025

اپوزیشن صدارتی امیدوار کیلئے کن ناموں پر غو ر کر رہی ہے؟ ایسی خبر آ گئی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

اسلام آباد آن لائن)اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صدارتی امیدوار کے الیکشن کے لئے سرتاج عزیز،شاہدخاقان عباسی،عبدالقادر بلوچ کے نام زیرغور ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز “ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی مری میں آل پارٹیز کانفرنس سے قبل صدارتی الیکشن کے لئے رہنما پاکستان مسلم لیگ(ن)ایاز صادق نے رابطے شروع کر دیئے ہیں ، ا یا ز صا د ق نے مولانا فضل الرحمان،خورشید شاہ اوراسفند یارولی سے رابطہ کیا ہے ،اپوزیشن کی جانب سے متفقہ صدارتی امیدوارکےلئے 4سے 5افرادکے نام زیرغور ہیں۔اے پی سی سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کا شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہو گا جس میں صدارتی امیدوار اور مختلف امور پر گفتگو کی جائے گی۔ یاد رہے پاکستان پیپلز پارٹی نے صدارتی امیدوار کے لئے اعتزاز احسن کو نامزد کیا تھا جسے ن لیگ نے اس شرط کے ساتھ رد کر دیا کہ وہ قائد پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں جاکر معافی مانگے جسے اعتزاز احسن نے غیر سنجیدہ قرار دے دیا۔

FOLLOW US