اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں بدلا ہوا شیخ رشید ہوں، غریب کا راج چاہتا ہوں،کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،پنڈی سے لاہور تک ٹریک کو ڈبل کیا جائے گا، جبکہ گوجر خان اور جہلم کے فاصلے کو کم کر کے 15کلومیٹر تک کیا جائے، ہم 5ہزار کلاس فور کے ملازمین کیلئے فوری طور پر مکان بنائیں گے، 32ریلوے اسٹیشنوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ریلوے کا خسارہ 37ارب روپے ہے 30ارب ہماری پنشن ہے ، ریلوے کی پنشن بھی حکومت لے لے ہم سبسڈی
چھوڑنے کیلئے تیار ہیں، کیماڑی سے پشاور تک تمام ٹریک کے دونوں طرف درخت لگائے جائیں گے،میں نے کوئی وزارت نہیں مانگی میر ی خواہش تھی کہ ریلوے کی منسٹری میں پہلے بھی کرچکا ہوں اب کوئی اور مل جائے۔پیر کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں ریلوے کا ڈبل ٹریک چھوڑ کر گیا تھا،راولپنڈی سے لاہور تک ٹریک کو ڈبل کیا جائے گا، جبکہ گوجر خان اور جہلم کو فاصلے کو کم کر کے 15کلومیٹر تک کیا جائے۔ ہم کوشش کریں گے کہ لاہور سے اسلام کا سفر اڑھائی سے تین گھنٹے تک ہوجائے یہ ہمارا خواب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیماڑی سے پشاور تک تمام ٹریک کے دونوں طرف درخت لگائے جائیں گے۔ جبکہ درختوں کی دیوار میں باڑ لگا کر خرچہ بچائیں گے۔ ہم اسٹیشنوں کے ساتھ فوڈ سٹریٹ اور پلازہ بنائیں گے، ہم ریلوے کو اوپن کررہے ہیں جو سرمایہ کاری لانا چاہتا ہے لے آئے۔ ہم 5ہزار کلاس فور کے ملازمین کیلئے فوری طور پر مکان بنائیں گے، جنہوں نے ریلوے کی زمینوں پر قبضہ کیا ہوا ہے وہ زمین چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فریٹ ٹریفک کو ڈبل کریں گے، کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، جس کے پاس موبائل ہے وہ ہمارا احتساب کرے، میں میڈیا کا مشکور رہوں گا، وہ برائے راست ہمیں مشورہ دیں۔ ریل کے ڈبوں کو بھی برینڈڈ کروائیں گے ، چکلالہ اور
مارگلہ اسٹیشنوں کو فل فور اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کراچی سے سکھر اور راولپنڈی سے ملتان ٹرین چکلالہ سے شروع کریں گے۔ ہم نے 32ریلوے اسٹیشنوں کو اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت سارا ریلوے ٹریک اپ گریڈ ہوگا۔ ہم ریلوے میوزیم کو بھی اپ گریڈ کرنے لگے ہیں ، معذور افراد کیلئے ہم لفٹیں لگائیں گے، میں بدلہ ہوا شیخ رشید ہوں، غریب کا راج چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جو ٹرین لانا چاہتا ہے لے آئے۔ عملہ اور ٹریک ہمارا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں 30دسمبر تک میں ریلوے کو پائوں پر کھڑا کردوں گا۔ ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی وزارت نہیں مانگی میر ی خواہش تھی کہ ریلوے کی منسٹری میں پہلے بھی کرچکا ہوا اب کوئی مل جائے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ مجھ پر مہربان ہے میں عوامی مسلم لیگ سے عوامی ٹرینیں چلائوں گا۔ ریلوے کا خسارہ 37ارب روپے ہے 30ارب ہماری پنشن ہے ، ریلوے کی پنشن بھی حکومت لے لے ہم سبسڈی چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ نہیںبیس ہزار نوکریاں دوں گا ، صحافیوں کو 10سال پہلے ریلوے میں 85فیصد رعایت دی ۔