Monday October 21, 2024

شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے پر پیپلزپارٹی بھی میدان میں آگئی، ایسا رد عمل جاری کہ کپتان بھی پریشان ہوجائیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کابینہ کے پہلا اجلاس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا سیاسی انتقام لگتا ہے،پیپلز پارٹی نے ابھی اعتزاز احسن کو باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد نہیں کیا ان کے نام پر صرف پارٹی میں مشاورت ہوئی۔وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جو اچھا کام کریگی اسکی

حمایت کریں گے،پیپلز پارٹی نے کبھی مخالفت برائے مخالفت کی سیاست نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر اسی طرح جارحانہ سیاسی طرز عمل جاری رکھا تو حکومت کا چلنا مشکل ہو جائے گا۔خورشید شاہ نے کہا کہ کابینہ کے پہلے ہی اجلاس میں سیاسی مخالفین کا نام ای سی ایل میں ڈالنا بظاہر سیاسی انتقام لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدارتی امیدوار کا باضابطہ اعلان اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے باہمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا،صدارتی الیکشن اگر اپوزیشن نے ساتھ مل کر لڑا تو حکومت کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں ،پیپلز پارٹی نے ابھی اعتزاز احسن کو باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد نہیں کیا ان کے نام پر صرف پارٹی میں مشاورت ہوئی

FOLLOW US