Friday January 17, 2025

پی آئی اے اور پاکستان سٹیل ملزکے ملازمین فارغ۔۔۔تحریک انصاف کی حکومت نے ایک اور بڑا اعلان کر دیا

کراچی(نیوزڈیسک) وزیر خزانہ اسد عمرنے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے بیرون ملک میں پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر ملک واپس لانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے، بیرون ممالک میں پاکستانیوں کی کتنی جائیداد کے بارے مکمل معلومات نہیں جبکہ صرف دبئی میں 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستانیوں کی ہے۔چارج سنبھالنے کے بعد وزارت خزانہ کے

کراچی دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کابینہ سے منظوری کے بعد اوورسیز پاکستانی کے لئے بانڈز اور سکوک جاری کیے جائیں گے،منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے تشکیل دی گئی ٹاسک فورس دو ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ بیرون ممالک میں پاکستانیوں کی کتنی جائیداد کے بارے مکمل معلومات نہیں جبکہ صرف دبئی میں 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستانیوں کی ہے۔اسد عمر نے واضح کیا کہ پی آئی اے، اسٹیل ملز میں سے کسی کو نہیں نکالا جائے گا، وزیر اعظم ہاس کاعملہ بھی بیروزگار نہیں ہو گا۔

FOLLOW US