سیالکوٹ (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک کارکن کو 25 جولائی کے عام انتخابات میں ان کے امیدوار کی مخالفت کرنے کی پاداش میں مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کردیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے گاؤں چک بامنان پھلورا میں پیش آیا،ایف آئی
آر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی کارکن 30 سالہ عمران پر ان کے گھر کے باہر مبینہ طور پر نامزد 5 ملزمان خالد، ناصر، زاہد، طارق اور رحمٰن سمیت 7 مسلح افراد نے حملہ کیا، حملہ آوروں نے عام انتخابات میں ‘پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوارکی حمایت پر سزا’ کے طور پر عمران کو ہاکی، ڈنڈوں اور لوہے کی سلاخوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا،ملزمان نے بدترین تشدد کے بعد عمران کو گاو¿ں کے گرلز اسکول کے قریب تڑپتا چھوڑ کر فرار ہوگئے بعد ازاں انھیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے۔