اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت کا وزارت کیڈ ختم کرنے کا اعلان، عید کے فوری بعد وزارت کیڈ کو ختم کرتے ہوئےاسلام آباد کے ہسپتالوں کو وزارت صحت کے ماتحت کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے اہم ترین وزارت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد تحریک
انصاف کی وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وفاقی کابینہ مختصر ہو گی۔اسی سلسلے میں اب تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزارت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے اس فیصلے کے تحت عید کے فوری بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد وزارت کیڈ کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کو ختم کرتے ہوئے اسلام آباد کے ہسپتالوں کو وزارت صحت کے ماتحت کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا جائے گا۔جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دیگر ایسے ادارے جن کا انتظام وزارت کیڈ کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے سپرد تھا، ان کا انتظام دیگر اور متعلقہ وزارتوں کو سونپ دیا جائے گا۔