Friday January 17, 2025

بشریٰ بی بی نے خواب میں کس پی ٹی آئی کے رہنما کو دیکھا اور پھر عمران خان کو کہہ کر اسے بڑا عہدہ دلوایا؟ حیران کن انکشاف

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے استخارہ کے نتیجہ میں سردار عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا انکشاف ہوا ہے ۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق انکشاف کیا گیاہے کہ سردار عثمان بزدار کو بشریٰ بی بی کے استخارہ نے وزیراعلیٰ پنجاب بنوایا ،انکی نامزدگی میں جہانگیر ترین کا کوئی ہاتھ نہیں ۔ عمران خان نے

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کو استخارہ کیلئے کہا تھا، امیدوار کی نامزدگی میں تاخیر استخارہ کی وجہ سے ہی ہوتی رہی۔ پاکستان کے سیاسی حلقے یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے رہے کہ جہانگیر ترین نے عمران خان پر دبائو ڈال کر سردار عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنوایا اور وہ ڈمی وزیراعلیٰ ہونگے ،اصل پاور جہانگیر ترین گروپ کے پاس ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سب جھوٹ ہے ، اس میں کوئی صداقت نہیں، بشریٰ بی بی نے جب عمران خان کو بتایا کہ استخارہ میں بار بار نام عثمان بزدار کا آرہا ہے تو عمران خان نے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا کہ وہ عثمان بزدار کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کا اعلان کرنیوالے ہیں جس پر دونوں شخصیات کو حیرانگی بھی ہوئی۔ جہانگیر ترین نے کھلے دل سے اس فیصلہ پر رضامندی اور شاہ محمود قریشی نے کچھ تخفظات کا اظہار کیا جبکہ عمران خان نے اپنے فیصلے پر سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک میڈیا ٹائیکون نے میاں اسلم اقبال کے حق میں مہم چلا رکھی تھی کہ انکو وزیراعلیٰ بنوایا جائے ۔جب عثمان بزدار کی نامزدگی کا اعلان کیا گیا تو ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت اسی میڈیا گروپ نے ان کیخلاف پراپیگنڈہ مہم شروع کرادی، اس مہم میں علیم خان کا بھی نام لیا جارہا تھا۔ جب یہ باتیں عمران خان تک پہنچیں تو انہوں نے علیم خان کو بھی پیغام بھجوایا کہ وہ عثمان بزدار کیخلاف جاری کسی بھی مہم کا حصہ بننے سے باز رہیں ،اسکے ساتھ ہی انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں عثمان بزدار کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی پراپیگنڈہ سے متاثر نہیں ہونگے اور وہ عثمان بزدار کیساتھ کھڑے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند روز کے اندر اپنے کاروباری معاملات کی وجہ سے جہانگیر ترین تقریباً چار پانچ ماہ کیلئے لندن چلے جائیں گے ۔

FOLLOW US