کراچی (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کےنامزد صدرپاکستان عارف علوی کی متحدہ کے عارضی مرکز پہنچے ہیں ۔عارف علوی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ہے،،ایم کیو ایم کو ساتھ ساتھ لے کر چلیں گے۔۔ایم کیو ایم پاکستان نے بھی صدارتی انتخابات میں عارف علوی کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کروا دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان
میں وزارت اعظمیٰ کے بعد صدر کے انتخابات کی بھی آمد آمد ہے۔صدر پاکستان ممنون حسین کی مدت صدارت ختم ہونے کو ہے جس کے بعد نئے صدر کو منتخب کرنے کے لیے الیکشن ہوگا۔اب تک کی خبر کے مطابق صدارتی الیکشن 4 ستمبر کو ہونے جارہا ہے۔صدر پاکستان کے چناو کے لیے ہونے والے الیکشن میں سینیٹ ،،قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلی کے ممبران اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔پاکستان کی موجودہ حکمران جماعت نے عارف علوی کو اپنا صدارتی امیدوار مقرر کیا ہے جبکہ اب انکی حمایت کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کےنامزد صدرپاکستان عارف علوی کی متحدہ کے عارضی مرکز پہنچے ہیں جہاں انہوں نے متحدہ کی قیادت سے ملاقات کی ہے اور صدارتی الیکشن کے لیے حمایت کی بھی درخواست کی ہے ۔اس موقع پر متحدہ کی قیادت نے نامزد صدر کا بھرپور استقبال کیا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ہے ۔عوام نئے پاکستان سے متعلق ہماری طرف دیکھ رہی ہے۔ہم نے اپنی بات ایم کیو ایم کے سامنے رکھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ کے مسائل پر بات کی۔ام اب پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی طرف دیکھ رہی ہے۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنونئیر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے۔اپنے اپنے اصولوں کیساتھ محدود رہ کر تعاون جاری رہے گا۔دماغ سے زیادہ دل کہتا ہے حالات تبدیل ہورہے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ اب تک جو تعاون قومی اسمبلی میں کیا وہ ہر جگہ جاری رہے گا۔۔پی ٹی آئی کو پہلےبھی مایوس نہیں کیا آیندہ بھی نہیں کرینگے۔امید ہے سندھ کے شہری علاقوں کو وسائل ملیں گے۔وقت کےساتھ ساتھ مسائل حل ہو جائیں گے۔۔الیکشن سے متعلق ہمارے تحفظات پرہمیں حق حاصل ہے۔اس پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کراچی اور دیگرشہری مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ آئین کی عکاسی نہیں کرتا۔اس موقع پر خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم تعلق کو مزید مستحکم کریں گے۔بہتر کراچی ہی بہتر پاکستان ہے،ہمارا پی ٹی آئی سے تعاون آگے بھی جاری رہے گا۔اس موقع پر ایم کیو ایم قیادت نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کروائی کہ وہ صدر کے انتخاب میں عارف علوی کوووٹ دیں گے۔