Monday October 21, 2024

عمران خان نے عثمان بزدار اور علیم خان کو طلب کرکے بڑا حکم جاری کر دیا، جان کر پاکستانیوں کو فخر ہو گا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس دوران عبدالعلیم خان بھی موجود تھے اس موقع پر عمران خان نے عثمان بزدارکووزیراعلیٰ منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ عوام نے مینڈیٹ دیا،پنجاب میں تبدیلی نظرآنی چاہئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے، عمران خان نے عثمان بزدارکووزیراعلیٰ منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔ملاقات میں پنجاب کی کابینہ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار کا انتخاب پنجاب میں ایک نئے دور کا آغاز ہے جس میں پنجاب بھر اور خصوصا پس ماندہ علاقوں میں تعمیر و ترقی پر خصوصی زور دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام نے نئے پاکستان کی آواز پر لبیک کہا ہے۔ امید ہے عثمان بزدار اس اعتماد پر پورا اتریں گے۔وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کووفاق کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور انہیں ہدایت کی کہ تمام ارکان اوراتحادیوں کوساتھ لےکرچلیں۔اس موقع پر عمران خان کا کہناتھا کہ عوام نے مینڈیٹ دیاہے پنجاب میں تبدیلی نظرآنی چاہئے۔

FOLLOW US