Monday October 21, 2024

پاکستان ایک بار بھر دھماکہ سے گونج اٹھا افسوسناک تفصیلات موصول

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)مستونگ کے علاقے درینگھڑ میں فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں 10 اہلکار زخمی ہو گئے،نجی ٹی وی کے مطابق فورسز کی گاڑیاں نوشکی سے کوئٹہ آ رہی تھیں کہ درینگھڑ کے مقام پر خودکش گاڑی سے حملہ کیا گیا، 4 زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ یہ وہی علاقہ ہے

جہاں دوران انتخابات خودکش حملے میں 151 افراد شہید ہوئے مستونگ دھماکہ میں سراج رئیسانی سمیت 197 افراد شہید، جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل ابتک نیوز کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی جانب سے ایک انتخابی مہم کے دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 197 افراد شہید اور150سے زائد زخمی ہوگئے۔؎ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق سراج رئیسانی کو زخمی حالت میں علاج کےلئے کوئٹہ منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔مستونگ دھماکے کے بعد کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ چھٹی پر موجود ڈاکٹروں اور طبی عملے کو واپس طلب کرلیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق دھماکے کے بیشتر زخمیوں کو کوئٹہ کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے کے 53 زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا گیا۔سول ہسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے میں میتیں رکھنے کی جگہ کم پڑگئیہسپتال ذرائع کے مطابق اس افسوس ناک واقعے میں شہادتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث سول ہسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے میں میتیں رکھنے کی جگہ کم پڑگئی ہے اور مردہ خانے

کے علاوہ شعبہ حادثات میں بھی میتیں رکھی ہوئی ہیں۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی مستونگ دھماکا خود کش قرار دیا ہے جبکہ بی ڈی ایس کے مطابق دھماکے میں 16 سے 20 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان انتہائی مخلص اور قابل سیاستدان سراج رئیسانی سے محروم ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کی دشمن قوتوں کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی اور تمام پاکستانی متحد ہوکر دشمن قوتوں کو شکست دیں گے۔بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ علاؤ الدین مری نے مستونگ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات انتخابات کرانے کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے اور سانحہ درینگڑھ میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہید نوابزادہ سراج رئیسانی محب وطن سیاستدان تھے اور وہ ملک میں استحکام پیدا کرنے کے لیے کام کررہے تھے جب کہ وہ قومی اتحاد اور ملک کی سلامتی کے علمبردار تھے۔حکومت بلوچستان نے سانحہ مستونگ پر2 روزہ سوگ کا اعلان کیا جس کے باعث سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہےگا۔یاد رہے کہ نواب زادہ سراج رئیسانی بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار تھے اور حلقہ پی بی 35 مستونگ سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔نواب زادہ سراج رئیسانی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی تھے۔

FOLLOW US